Thursday, December 18, 2014

پاکستانی استعمال شدہ گاڑیاں

مفت آن لائن کلاسیفائیڈ سے پاکستانی استعمال شدہ گاڑیاں بآسانی خریدیں اور بیچیں

cars for sale in Pakistan
پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا چھٹا بڑا ملک ہے. 2014 کے ایک محتاط اندازے کے مطابق اس کی آبادی 186 ملین یعنی لگ بھگ 18 کروڑ ساٹھ  لاکھ ہے. چین اور بھارت کے بعد پاک وطن اس خطہ کا تیسرا بڑا ملک ہے.یہ بات تو واضح ہے اور آسانی سے  سمجھ میں آنے والی بھی ہے کہ جس جگہ جتنی آبادی ہوگی اتنی ہی سفری ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ذرائع آمد و رفت بھی درکار ہوں گے. یہی وجہ ہے کہ کراچی سے خیبر تک ملک کے کونے کونے میں روزانہ لاکھوں گاڑیاں چلتی ہیں. ان گاڑیوں کو عوام مختلف مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں. کچھ لوگ انہیں ذاتی کاموں کے لئےجبکہ کچھ کاروباری کاموں میں استعمال کرتے ہیں. اور کچھ لوگوں کا کاروبار ہی یہی ہے اور وہ اپنی گاڑیوں کے ذریعے لوگوں کی سفری ضرورتوں کو پورا کرتے ہیں.

پاکستان میں ہر چیز کی طرح گاڑیوں کی بھی بہت مانگ اور کھپت ہے . روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں نئی گاڑیاں اس ملک کی سڑکوں پر دوڑتی نظر آتی ہیں. ویسے تو یہاں عوامی سہولت کے لئے میٹرو جیسے منصوبے بھی موجود ہیں مگر اس نوعیت کی سروس ہر کسی کیلئے مناسب نہیں ہے . لوگ پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر تو کرتے ہیں لیکن وقت کی بچت اور زیادہ سہولت کے لیے پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کو ترجیح دیتے ہیں. جیسے ہی ان کو موقعہ ملے فوری طور پر ذاتی سواری حاصل کرنے کے لئےتگ ودو شروع کردیتے ہیں. لوگوں کی اس روش اور ضرورت کی وجہ سے پاکستان میں پرانی گاڑیوں کی تجارت نے بہت فروغ  پایا ہے. گھریلو ضرورتوں کےلئے اپنی آمدن کے اعتبار سے پاکستانی استعمال شدہ گاڑیاں خریدنے کیلئے آن لائن ویب سائٹس اور فری کلاسیفائیڈ میں اشتہارایک بہترین طریقہ ہے .

اوسطا ایک خاندان میں 5 سے 6 افراد ہوتے ہیں اور ان کی سفری ضرورت کے لئےسستی اور باکفایت سواری بہترین رہتی ہے. جن میں سوزوکی ایف-ایکس، مہران ، خیبر، کلٹس، بولان،اے.پی.وی، ایوری، سنٹرو، وٹز، سوفٹ، وغیرہ شامل ہیں. یہ گاڑیاں 800 سے 1000 سی.سی انجن کی ہوتی ہیں اور ان میں پٹرول کی کھپت کم ہوتی ہے. اس کے علاوہ چند ہائبرڈ گاڑیاں جن میں مرا، موو، اور اسی طرز کی بہت سی  600 سے 650 سی .سی گاڑیاں شامل ہیں بہت مقبولیت پا چکی ہیں. اور دن بہ دن آن کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے.

پاکستانی استعمال شدہ گاڑیاں بہت ہی آسانی کے ساتھ بازار میں دستیاب ہیں لیکن اب شو روم کے چکر لگا کروقت برباد کرنے اور جگہ جگہ کی خاک چھاننے سے کہیں بہتر ہے کہ گھر بیٹھ کر آن لائن سروس سے فائدہ حاصل کریں. ایک اچھی ویب سائٹ پرآپ ایسے کسی بھی گاڑی کے ماڈل کے بارے میں معلومات بھی لے سکتے ہیں جو آپ کے نزدیک ہی کسی علاقے  میں کوئی بیچ رہا ہو. مزید یہ کہ آپ اپنی گاڑی کے لئے کسی ایسے خریدار کو بھی تلاش کر سکتے ہیں جو آپ کی پرانی گاڑی آپ سے بہتر قیمت پر لینے کو راضی ہو. نیز آپ اپنی گاڑیوں سے متعلق معلومات میں
اضافہ بھی کر سکتے ہیں.


اگر آپ کو وضاحت درکار ہو یا ہماری اس سہولت کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاھتے ہیں توابھی ہماری ویب سائٹ  وزٹ کریں. 

No comments:

Post a Comment